8فروری کے انتخابات کے لیے ملک بھرکے92  ہزار5 سوپولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے

17ہزار5سوپولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار،32ہزارسو5پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

اسلام آباد(ویب  نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھرکے بانوے ہزارپانچ سوپولنگ اسٹیشنز میں سے سترہ ہزارپانچ سو پولنگ اسٹیشنز کوانتہائی حساس،بتیس ہزارپانچ سوآٹھ کوحساس اوربیالیس ہزارپانچ سوکو نارمل قراردیاہے۔پولنگ اسٹیشنزکوان کی حساسیت کے مطابق اے بی اورسی کیٹگریزمیں تقسیم کیاگیاہے۔ملک بھرمیں ممکنہ بدامنی کے خدشات کے پیش نظرانتہائی حساس قراردیئے گئے سترہ ہزارپانچ سو سے زائدپولنگ اسٹیشنزمیں سے چھ ہزارپانچ سوننانوے پنجاب اورچارہزارچارسوتیس سندھ میں ہیں جن کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔بلوچستان میں مجموعی طورپردوہزاراڑتیس اورخیبرپختونخوامیں چارہزارتین سوچوالیس پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قراردیاگیاہے۔پنجاب میں پندرہ ہزارآٹھ سوانتیس،سندھ میں آٹھ ہزارتیس، بلوچستان میں دوہزاراڑسٹھ اور خیبرپختونخوامیں چھ ہزارسے زائدپولنگ اسٹیشنزکوحساس قراردیاگیاہے۔