اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہورہی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔