• آزاد کشمیر سے پیدا ہونے والی بجلی  دو روپے انسٹھ پیسے میں خرید کر ہمیں مہنگی بجلی فروخت کی جاتی ہے انوارالحق
  • وفاقی محصولات میں آزاد کشمیر کاشئیر 90 ارب ہے جس سے بجلی کی مد میں 20 ارب روپے کاٹ لئے گئے۔
  • ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے انیس ارب روپے درکار تھے  اس کے لئے اے ڈی پی قربان کرنا پڑی

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے پیدا ہونے والی بجلی  دو روپے انسٹھ پیسے میں خرید کر ہمیں مہنگی بجلی فروخت کی جاتی ہے۔ وفاقی محصولات میں آزاد کشمیر کاشئیر 90 ارب ہے جس سے بجلی کی مد میں 20 ارب روپے کاٹ لئے گئے۔ ایک انٹرویو میں  چوہدری انوارالحق نے کہا  کہ ہمارے ہائیڈرل ایشو پہلے سے معلوم ہیں اگر ہمیں ہماری رقم تسلسل سے ملتی رہے تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے بجلی اب اتنی مہنگی ہے کہ اس پر احتجاج ہر ایک کا حق ہے ،پرامن احتجاج سب کا حق ہے ،ہمیں آوٹ آف باکس بھی جانا ہو گا آئی پی پیز کے ساتھ نظام کو ری وزٹ کرنا ہو گا سرکلر ڈیٹ کو کم کرنا ہو گا ریلیف بجلی کے بلوں میں دینا ہو گا ،میرے ایشوز سمپل ہیں آزادکشمیر میں ستائس اٹھائیس سو میگا واٹ پیدا ہوتی ہے مجھے ساڑھے تین چار سو میگا واٹ ضرورت ہے ۔آزادکشمیر کو ڈسکوز سے مہنگی بجلی فروخت کی جاتی ہے جبکہ ہم سے دو روپے انسٹھ پیسے خریدتے ہیں ،فیڈرل قابل محاصل میں میرا شئیر 90 ارب ہے جس سے بجلی کی مد میں 20 ارب روپے کاٹ لئے گئے ۔ہم نے حال ہی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ  کیا جس  کے لئے انیس ارب روپے درکار تھے یہ مشکل فیصلہ تھا اس کے لئے مجھے اے ڈی پی قربان کرنا پڑی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا گیم چینجر پراجیکٹ مانسہرہ ،مظفرآباد ،میرپور موٹر وے ہے یہ بہت اہم منصوبہ ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے بھی دو سال اینکر پرسن کے طور پر کام کیا بائی پروفیشنل وکیل ہوں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پیشرو توہین عدالت میں باہر ہو گئے پھر اسمبلی نے مجھے منتخب کیا ہم اتحادی حکومت میں ہیں جب سے اسمبلی بنی ہے میں ایوان کا سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا وزیراعظم ہوں معزز ارکان اسمبلی نے مجھے ووٹ دئیے یہ ایک مشکل زمہ داری ہے میری والدہ میری روحانی مرشد تھیں میں اتحادی حکومت کا وزیراعظم ہوں اللہ پاک کا شکر ہے قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح کیلیے فیصلے کر رہا ہوں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ڈائسپورہ کشمیر کا خوبصورت چہرہ ہے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو سرمایہ کاری کیلیے پرکشش مراعات دیں گے وی وی آئی پی پروٹوکول سرمایہ کاروں کیلیے ہو گا جو جتنی سرمایہ کاری کرے گا اتنا ہی وی وی آئی پی ہو گا ،ہمارے پاس بارہ ہزار میگا واٹ کا پوٹینشل ہے ،سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ،مقامی صنعتوں میں ،ہوٹلز کی صنعت ہے حکومت سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرے گی ۔میں نے اپنا وی آئی پی پروٹوکول ختم کر دیا ہے وزیراعظم اور عام شہری میں اب کوئی فرق نہیں ہے