پاکستان اور سعودی عرب کی باہمی تجارت کو بہتر فروغ دینے کیلئے نجی شعبوں کو قریب لانا ضروری ہے۔ سردار یاسر الیاس خان
سعودی عرب پاکستا ن کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی
اسلام آباد ( ویب نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر محمد اسلم کھوکھر کے ہمراہ پاکستان میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں انہوں نے اس معاہدہ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جو پاکستان اور سعودی عرب کی تجارتی اور معاشی تعلقات کو مذید فروغ دینے کے لئے دونوں اداروں کے مابین اس سال جنوری میں ہو ا تھا۔
اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے مختلف شعبو ں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین براہ راست کاروباری رابطوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس مقصد کے لئے آئی سی سی آئی نے پاکستان بھر سے بڑے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے تجارتی وفد کا سعودی عرب لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ سعودی ہم منصبوں کے ساتھ مربوط روابط قائم کر کریاپنے کاروباری تعلقات کو مذید وسعت دیں سکیں انہوں نے کہا کہ وفدمیں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس، دواسازی، آئی ٹی، زرعی مصنوعات بشمول حلال فوڈ پروڈکٹس، دودھ کا سامان، چاول، پھل اور سبزیاں، کھانا پکانے کا تیل، سرجیکل آلات، کھیلوں کا لباس، چمڑے کا سامان، ماربل اور گرینائٹ، اسٹیل، سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں کے نمائیندگان شامل ہونگے اور کہا کہ اس سلسلہ میں سعودی سفارت خانہ کا تعاون درکار ہے تاکہ وفدکے دورہ کو کامیاب بنایا جا سکے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے سعودی سفیر کے ساتھ پاکستان کے بڑے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کی فہرست کا تبادلہ کیا تاکہ وہاسے اپنی سعودی تجارتی برادری کے ساتھ شیئر کر سکیں تاکہ جن معاشی شعبوں میں دونوں ممالک ابھی تک استفادہ حاصل نہیں کرسکیں ان شعبوں میں تعاون کو فرو غ دیکر دو طرفہ تجارت کو مذید مستحکم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفد دونوں ممالک کے مابین موجودباہمی شراکت داریاور سرمایہ کاری کے مواقع بھی تلاش کرے گا جس سے اسٹریٹجک اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل اوقات میں پاکستان کی مددکی اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کو قریب لانے سے دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔
سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر سردار یاسر الیاس خان اور ایگزیکٹو ممبر محمد اسلم کھوکھرکا سعودی سفارتخانہ کا دورہ کرنے پر خیرمقدم کیا اورکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں آئی سی سی آئی کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک ترقی پذیر معیشت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ پوری امت مسلمہ کے لئے یہ ایک بہت اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی اچھی خاصی صلاحیت موجودہ ہے لہذا اس صلاحیت کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضروت ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جا سکے۔۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سعودی سفارت خانہ آئی سی سی آئی کے وفد کو سعودی عرب کے دورے میں مدد فراہم کرے گا کیونکہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی وفود کا تبادلہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کاایک بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کرتے رہیں گے جس سے دونوں ممالک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور دونوں فریقوں نے اس سال جنوری میں کئے گئے ایم او یو کے اہم مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کام کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔