کراچی : مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر مستحکم

کراچی(ویب  نیوز) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 157.60روپے اور قیمت فروخت157.90روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر میں60پیسے کی کمی یکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 185.80روپے سے کم ہو کر185.30روپے اور قیمت فروخت187.60روپے سے کم ہو کر187روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217روپے سے گھٹ کر215.50روپے اور قیمت فروخت219روپے سے گھٹ کر217.50روپے پر آ گئی .

کراچی : عالمی مارکیٹ میں فی تولاسونے کی قیمت میں500روپے اضافہ

 عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالر کے اضافے سے1776ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ8ہزار500روپے کا ہو گیا اسی طرح429روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت93ہزار21روپے ہو گئی ۔