سٹاک مارکیٹ میں تیزی ِکے ایس ای100انڈیکس47800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا

سرمائے میں87ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ َمجموعی حجم83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی(ویب   نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی کے ایس ای100انڈیکس47300پوائنٹس سے بڑھ کر 47800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے تجاوز کر گیاکاروباری تیزی کے سبب71.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی سرمایہ کارو ں نے ٹیلی کام ،بینکنگ ،پیٹرولیم اور سیمنٹ سیکٹرز بھی خاص دلچسپی لی اور خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 47400،47500،47600،47700 کی حد عبور کرتا ہوا47800پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 444.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس47356.02پوائنٹس سے بڑھ کر 47800.57پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 171.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18961.90پوائنٹس سے بڑح کر 19133.79پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32479.82پوائنٹس سے بڑھ کر 32821.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری سرگرمیو ں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب62کروڑ50لاکھ5ہزار901روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم  82کھرب97ارب 30کروڑ52لاکھ 22ہزار555روپے سے بڑھ کر 83کھرب84ارب93کروڑ2لاکھ 28ہزار456روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 76کروڑ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 54کروڑ96لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر421کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 302کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،107میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 19کروڑ94لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 5کروڑ 14لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 4کروڑ83لاکھ ،ہم نیٹ ورک 3کروڑ69لاکھ اورپیس پاک لمیٹڈ 2کروڑ98لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے  یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں616.25روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 16990.00روپے ہو گئی اسی طرح 144.97روپے کے اضافے سے کولگیٹ پام کے حصص کی قیمت2644.97روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں43.55روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر 2085.44روپے ہو گئی اسی طرح 42.13روپے کی کمی سیباٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1672.27روپے پر آ گئی ۔