لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے، کرپٹ عناصر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں، دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی، نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوں گے۔