کراچی (ویب ڈیسک)
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔ دوران سماعت پی ٹی اے کی جانب سے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی گئی۔ پی ٹی اے حکام کو کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے ہم جنسی پرستی فروغ کرنے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔