پیپسی کوکا ملک بھر میں رابطے کی خدمات کے لئے پی ٹی سی ایل کا انتخاب

لاہور (ویب نیوز )  پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے پیپسی کی پاکستان بھر میں سائیٹس پر مواصلات کی پریمیم سروسز فراہم کرنے کیلئے پیپسی کو پاکستان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور صدف سعد، چیف انفارمیشن آفیسر، پیپسی کو پاکستان نے لاہور میں پیپسی کو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد تقریب کے دوران معاہدہ پر دستخط کئے۔ دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔معاہدہ کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے تیز ترین نیٹ ورک انفراسٹرکچر کے ذریعے پیپسی کو پاکستان کو فون اورانٹر نیٹ کی بلارکاوٹ سروسز فراہم کرے گا۔

اس پرموقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا ”ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پیپسی کو پاکستان نے ہمارا شراکت دار کے طورپر انتخاب کیا۔پی ٹی سی ایل پاکستان میں پیپسی کو کی ضروری سائیٹس پر مواصلاتی رابطے فراہم کرے گا۔ پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز جدید ترین، قابل بھروسہ اور متحرک آئی سی ٹی سلوشنز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے جو ہمارے کارپوریٹ صارفین کی توقعات کے عین مطابق ہے۔“

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدف سعد، چیف انفارمیشن آفیسر، پیپسی کو پاکستان نے کہا ”پی ٹی سی ایل کے ساتھ اشتراک ہماری کیلئے باعث خوشی ہے کیونکہ اس معاہدے سے ہماری افرادی قوت بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلاتی رابطوں سے جڑے رہتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ پی ٹی سی ایل پورے ملک میں پھیلے اپنے نیٹ ورک سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کا م سروسز کی بڑھتی ہوئی ہماری طلب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگا جس سے یقیناً ہمارے کارروبار کو فائدہ پہنچے گا۔“

پی ٹی سی ایل کارپوریٹ کسٹمر اور یوزرز کو جدید سلوشنز فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔