ٰاسلام آباد (ویب ڈیسک)

ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق ٹک ٹاک کے پاس غیرمناسب مواد کاجائزہ لینے اور اس کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے مضبوط پالیسیاں، طریقہ کار اور ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔ ترجمان  کے مطابق انھیں  کل ہی اس عدالتی معاملے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں معلومات ملی ہیں اور فی الحال اس کے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ پیر کوسندھ  ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق محمد کامران مجیب کی جانب سے دائر دعو یٰ کی سماعت کی۔ سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق دائر دعوی پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن ( پی ٹی اے) کو پاکستان میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے آپریشن کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  ڈپٹی اٹارنی جنرل ،چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اور وزارت اطلاعات و نشریات سمیت دیگر مدعاعلہیان کو 8جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابات طلب کرلیے۔