کوروناوائرس ،ملک بھر میں مزید29افراد جاں بحق
اموات 22408تک پہنچ گئیں،1228نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ویب نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید29مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22408تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1228نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ37لاکھ36ہزار438 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ30ہزار913افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 32لاکھ64ہزار313افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57382افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی ایک کروڑ70 لاکھ751خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں2 لاکھ88ہزار295کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ62ہزار313تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے9 لاکھ7 ہزار284مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32621تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1875تک پہنچ گئی