اسلام آباد (ویب ڈیسک)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید19مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22427تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1347نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 2.97فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ40لاکھ26ہزار856 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ90ہزار377افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک33لاکھ63ہزار490افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 98880افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی  ایک کروڑ73 لاکھ90ہزار346خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں3 لاکھ89ہزار257کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر ے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ63ہزار660تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے9 لاکھ7 ہزار934مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33299تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1894تک پہنچ گئی ہے۔  صوبہ پنجاب  ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔ جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں  پہلے  نمبر پر آگیا ہے۔ این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.2   فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے650مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1575تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1117تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8100تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20786تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان694،آزاد جموں وکشمیر546جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد481رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ14ہزار596 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ27ہزار976،خیبر پختونخوا132618،اسلام آباد81072،بلوچستان26413،آزاد جموں وکشمیر19424جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5835تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 82969تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار533، پنجاب 3 لاکھ 46 ہزار852، سندھ 3 لاکھ 40ہزار902، بلوچستان27419، آزاد کشمیر20558اور گلگت بلتستان میں6427افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10776افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5520، خیبر پختونخوا میں4340، اسلام آباد میں780، گلگت بلتستان میں 111، بلوچستان میں312اور آزاد جموں و کشمیر میں588فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ47لاکھ78 ہزار275ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے45245نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے  زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔