اسلام آباد،چمن (ویب ڈیسک)
پاک افغان سرحد طورخم کو ایک بار پھر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ طور ختم بارڈر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لیے اس وقت تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرح سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہو جاتیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طورخم بارڈر کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع طورخم بارڈر کو دونوں ملکوں کے درمیان اہم سرحدی مرکز تسلیم کیا جاتا ہے۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار اور پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے درمیان واقع مقام دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور شہریوں کی آمدورفت کا اہم ذریعہ ہے۔