اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہندوستان کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے۔ اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔ ان خیالات کا    اظہار  فواد چوہدری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان  وزیر اعظم عمران خان کے دل لے قریب ہے۔جبکہ ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کلبوشن یادیو کے بعد  جوہر ٹان دھماکے کا سراغ لگانا بڑی انویسٹیگیشن ہے آج بھارت دنیا کے سامنے ننگا ہوگیا ہے آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت  کس طرح پاکستان کے خلاف دہشت گردی کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں یا کسی بڑی شخصیات کو نشانہ بنانا ہو اس میں RAW کا ہاتھ ہوتا ہے