کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔کے ایس ای100انڈیکس47300پوائنٹس کی سطح پر آگیا
سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے 82کھرب روپے پر آگیا ،کاروباری مندی کے سبب 65.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں
کراچی( ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس سے گھٹ کر47300پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے پر آگیا ،کاروباری مندی کے سبب 65.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس 47200پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم کاروبا کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 82.96پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47429.12پوائنٹس سے گھٹ کر 47346.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح12.05پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19016.89پوائنٹس سے کم ہو کر 19004.84پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32555.72پوائنٹس سے کم ہو کر 32466.41پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب81کروڑ46لاکھ7ہزار225روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب16ارب 97کروڑ20لاکھ45ہزار894روپے سے کم ہو کر 82کھرب94ارب15کروڑ74لاکھ38ہزار669روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو17ارب روپے مالیت کے 54کروڑ13لاکھ 7ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 49کروڑ45لاکھ 32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 125کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،271میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ حیسکول پیٹرول 4کروڑ98لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ88لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ99لاکھ ،پی آئی اے 2کروڑ51لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ91لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں39.99روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1419.99روپے ہو گئی اسی طرح 38.76روپے کے اضافے سے ایکسائیڈ پاکستان کے حصص کی قیمت555.57روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں600.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر9650.00روپے ہو گئی اسی طرح138.42روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1935.25روپے پر آ گئی ۔