100انڈیکس میں 800پوائنٹس اضافہ۔ 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

 

کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے تین روز بعد مندی کے بادل چھٹ گئے اورجمعرات کو مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا او مارکیٹ 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی  جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں111ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی بدولت 72.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،بینکنگ ،فوڈز سمیت سمیت دیگر منافع بخش شعبوںمیں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس تیزی کیساتھ بلندی کی جانب گامزن رہا۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں805.25پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47247.92پوائنٹس سے بڑھ کر 48053.17پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 392.85پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18973.05پوائنٹس سے بڑھ کر 19365.90پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32339.28پوائنٹس سے بڑھ کر32774.47پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب11ارب16کروڑ70لاکھ58ہزار717روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب61ارب68کروڑ24لاکھ25ہزار560روپے سے بڑھ کر83کھرب72ارب84کروڑ94لاکھ84ہزار277روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 21ارب روپے مالیت کے 47کروڑ52لاکھ 39ہزار حصص کے سودے  ہوئے جبکہ بدھ کو 14ارب روپے مالیت کے41کروڑ22لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر429کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 312کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،96میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 3کروڑ1لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ84لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ73لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 2کروڑ7لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کرو93لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں170.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5990.00روپے ہو گئی اسی طرح35.63روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت510.78روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت میں45.22روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر2035.17روپے ہو گئی اسی طرح44.00روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر796.00روپے پر آ گئی ۔