کراچی:ڈالر کی اڑان برقرار۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر 160روپے سے تجاوز کرگیا
امریکی کرنسی کی قدر انٹر بینک میں 50پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 70پیسے بڑھی۔برطانوی پاؤنڈ کی ٍقیمت مستحکم
کراچی(ویب نیوز)ڈالر کی اڑان برقرار۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر 160روپے سے تجاوز کرگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.80روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقرار رہی ۔
کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے بڑھ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی مہنگا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر کے اضافے سے1815ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار50روپے ہو گئی ۔