کراچی (ویب نیوز)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 25.75روپے سستا ہو کر روپیہ مستحکم ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یکدم 25روپے 75پیسے کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 285.25روپے ہوگئی۔قبل ازیں کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر میں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 11روپے سستا ہوکر 300 روپے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں صرف ایک روپیہ کم ہوکر 311روپے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی کاروباری دورانیہ ختم ہونے تک قیمت 285روپے 47پیسے تھی۔