بلوچستان،کورونا کے پھیلاو کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی
گذشتہ 24 گھنٹوں میںصوبے کے 7 ا ضلاع سے کورونا کے 98 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے
79 مثبت کیسز کوئٹہ میں سامنے آئے جبکہ 11 کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے،محکمہ صحت بلوچستان
کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، صوبے میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 8 اعشاریہ 3 سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی ۔کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 7 ا ضلاع سے کورونا کے 98 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے کے 8 اضلاع میں 1 ہزار 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 98 مثبت کیسز سامنے آئے۔سب سے زیادہ 79 مثبت کیسز ضلع کوئٹہ میں سامنے آئے جبکہ 11 کیسز ضلع کیچ سے اور آواران سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔