اسلام آباد (ویب ڈیسک)
انسداد کوروناویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے نادرا کے دروزے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کوروناویکسین نہ لگوانے والوں کو نادر ا میںکوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ نادرا آفس میں داخلے کے لئے کوروناویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے نادرا کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی جانب نادرا کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کے پاس کوروناویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تجدید نہ کی جائے۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا جن افراد نے نئے شناختی کارڈ بنانے کے حوالہ سے کوروناوائرس کی ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں تاہم ایسے افراد جنہوںنے پہلے شناختی کارڈ بنوائے ہوئے ہیں اور ان کے کارڈ کی معیاد ختم ہونے والی ہے تو ایسے افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید اس وقت تک نہیں کی جائے گی جب تک وہ کوروناوائرس کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہمراہ نہیں لائیں گے۔ڈپٹی کمشنرز قصور، ننکانہ صاحب اور مظفرآباد کی جانب سے نادرا دفاتر کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ ZS