کراچی:کراچی میں کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کیسز کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت پریشان
کورنگی کی 5 یو سیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ۔ زمان ٹاؤن ، بھٹائی کالونی ، ناصر کالونی، اللہ والا ٹائون،سعود آباداور ماڈل کالونی شامل
کراچی(ویب نیوز)کراچی میں کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کیسز کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت پریشان ہوگئی ہے،کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کورنگی کے 2 سب ڈویڑنزکی 5 یو سیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ہے۔کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے حکومت سندھ کی ہدایت پر کورنگی کے 2 سب ڈویڑنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگی کے 2 سب ڈویڑنز کی 5 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8 ، بھٹائی کالونی یو نین کونسل 10 اور ناصر کالونی یونین کونسل اور اللہ والا ٹائون کے مختلف علاقیماڈل کالونی سب ڈویڑن کے دو یونین کونسل سعود آباد یونین کونسل 3 اور ماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہینوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے ایریاز میں اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی نوٹیفکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔