اسٹاک ایکس چینج حکام کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر تین کمپنیوںکے حصص کی خرید و فروخت دو ماہ کیلئے معطل
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج حکام نے سالانہ اجلاس عام منعقد نہ کرنے اور قواعد و ضوابط کی دیگر خلاف ورزیوں پر تین کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت دو ماہ کیلئے معطل کردی ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایک اعلامیہ کے مطابق سالانہ اجلاس عام منعقد نہ کرنے ،سالانہ تصدیق شدہ گوشوارے جمع نہ کرانے،اسٹا ک ایکس چینج کے واجبات کی عدم ادائیگی ،عام حصص کی سی ڈی ایس میںعدم شمولیت اور دیگر کی بناء پر المال سیکورٹیز لمیٹڈ،فرسٹ انویسٹک مضاربہ اور عثمان ٹیکسٹائل ملز کے حصص کی خرید و فروخت کا عمل 17جولائی سے دو ماہ کے عرصے کیلئے معطل کردیا گیا ہے ۔