حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے ٹیکس دہندگان کو بہترسہولیات فراہم کرے۔سرداریاسر الیاس خان
اسلام آباد( ویب نیوز ) اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ٹیکس سسٹم بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد کو بڑھایا جا سکے بجائے اس کے کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس کی ادائیگی کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کلیدی کردار ادا کرر ہی ہے اورر یہی وجہ ہے کہ اس سال ایف بی آر نے تاریخی 4732ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا۔
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس سسٹم مکمل طور پر آٹومیٹ کرنے پر زور دینا چاہئے تاکہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس مشینری کے درمیان براہ راست رابطے کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تا جر برادری کافی بڑی تعداد میں ٹیکس ادا کرتی ہے لیکن ان کو اس کے مطابق مراعات نہیں دی جا رہی۔
سردار یاسر الیاس خان نے کہاکہ آئی سی سی آئی وقتا فوقتا حکومت کو فکس ٹیکس پالیسی متعارف کرانے پر زور دیتی رہی جس کے ذریعے ٹرسٹ ڈیفیسٹ کو کم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ POSسسٹم ایک اچھے نتائج کے لئے متعارف کرایا گیاتھا لیکن یہ تاجروں کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکو چیمبرز کے ساتھ مل کر ٹیکس فائلنگ،WEBOCسسٹم اور دوسرے اہم امور پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کرنا چاہئے جس کے زریعے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اظافہ کیا جا سکتا ہے۔
صدر آئی سی سی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ایئر پورٹس،نادرا،سی ڈی اے، آر ڈی اے اور دوسرے اہم اداروں میں تاجر برادری کے لئے سہولیتی ڈیسک قائم کرنے چاہیئں تاکہ تاجروں کو ترجیحی بنیادوں پربہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں جس سے نہ صرف تاجر برادری عزت محسو س کرے گی بلکہ ان میں ٹیکس ادائیگی کامزید رجحان پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کومختلف ٹیکس سلیبز کے مطابق گولڈ، سلور اور پلیٹینم کارڈ متعارف کرانے چاہیئں تاکہ ٹیکس دہندگان کووفاقی وزراء کے برابر عزت اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو طویل المدتی اور پائیدارٹیکس پالیسیز کو مرتب کرنے کے لئے تاجر برادری،چیمبرز اور ایسو سی ایشنز کومشاورتی عمل میں ہمیشہ شامل کرنا چایئے اور اس بات پر یقین دلایاکہ تاجربرادری حکومت کو نئے سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔