لاہور (ویب ڈیسک)
ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ویکسینیشن گھر گھر جا کر لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بتایا کہ آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا، پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسینیشن لگائیں گی، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 65 ہزار شہریوں کو ویکسینیشن کرنا ٹارگٹ ہو گا۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن لگانا ہدف ہے، 40 فیصد ویکسینیشن ہدف کو حاصل کیا جائے گا، شہری کورونا ویکسینیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور ویکسینیشن لازمی لگوائیں، اس طرح ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔