آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں پارلیمانی انتخابات مکمل، ووٹنگ کی شرح 58 فیصد رہی
پی ٹی آئی 25 نشستوں پر پہلے پی پی 9 نشستوں پر دوسرے اور ن لیگ 6 نشستوں پر تیسرے نمبر پر رہی
ال جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نے 1، جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے
الیکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار دیے گئے 42 امیدواروں کی مکمل تفصیل
مظفرآباد(ویب نیوز)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں پارلیمانی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے 25، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر 9 پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے 6، نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ مسلم کانفرنس نے 1، جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 25جولائی کو 45 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 58 فیصد رہی ۔ انتخابات 2021 کے دوران کوٹلی ضلع میں دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 45 نشستوں میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ، جن نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ان میں 12سیٹیں مہاجرین مقیم پاکستان کی ہیں جن میں سے 9 پی ٹی آئی نے حاصل کیں، ایک سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی نے جبکہ دو سیٹیں مسلم لیگ ن نے حاصل کی ہیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے ون میرپور ڈڈیال پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اظہر صادق، ایل اے تھری میرپور تھری شہر سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، ایل اے فور میرپور فور کھڑی شریف سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ارشد حسین، ایل اے V بھمبر برنالہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل وقار نور، ایل اے 6 بھمبر II سماہنی سے پی ٹی آئی ک امیدوار علی شان سونی، ایل اے 7بھمبر III سے پی ٹی آئی کے امیدوار انوار الحق، ایل اے 8 کوٹلی I سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظفر ملک، ایل اے 9 کوٹلی II فتح پور سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید بڈھانوی، ایل اے 10 کوٹلی تھری شہر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین، ایل اے 11 کوٹلی IV سہنسہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اخلاق، ایل اے 13کوٹلی 6 کھوئیرٹہ سے انصر ابدالی، ایل اے 14 باغ ون سے مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار عتیق احمد خان، ایل اے 15 باغ ٹو وسطی باغ سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس، ایل اے 17 باغ فور حویلی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل راٹھور، ایل اے 18 پونچھ سدھنوتی ون عباسپور سے پی ٹی آئی کے امیدوار قیوم نیازی، ایل اے 19پونچھ سدھنوتی ٹو ہجیرہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عامر الطاف، ایل اے 20پونچھ سدھنوتی تھری علی سوجل سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان، ایل اے 21پونچھ سدھنوتی فور راولاکوٹ سٹی سے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے امیدوار حسن ابراہیم، ایل اے 22 پونچھ سدھنوتی 5 تھوراڑ سے پی ٹی آئی کے امیدوارہ شاہدہ صغیر، ایل اے 23 پونچھ سدھنوتی 6 پلندری سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد حسین خان، ایل اے 24پونچھ سدھنوتی سیون بلوچ سے پی ٹی آئی کے امیدوار فہیم ربانی، ایل اے 25 نیلم ویلی ون کیل سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی ٹو اٹھمقام سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید، ایل اے 27مظفرآباد ون کوٹلہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد جاوید، ایل اے 28 مظفرآباد ٹو لچھراٹ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید بازل نقوی، ایل اے 29مظفرآباد تھری سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خواجہ فاروق احمد، ایل اے 30مظفرآباد فور ہٹیاں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری رشید، ایل اے 31مظفرآباد کھاوڑہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر، ایل اے 32مظفرآباد 6 چکار سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فاروق حیدر، ایل اے 33مظفرآباد 7 لیپہ سے پاکستان تحریک انصاف کے دیوان چغتائی، ایل اے 34 جموں ون سے پی ٹی آئی کے امیدوار ریاض احمد، ایل اے 35 جموں ٹو سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری مقبول گجر، ایل اے 36 جموں تھری سے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد رضا، ایل اے 37 جموں فور سے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محمد سرگالہ، ایل اے 38 جموں 5 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اکبر چوہدری، ایل اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق، ایل اے 40 ویلی ون سے پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالغفار لون، ایل اے 41 ویلی ٹو سے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین، ایل اے 42 ویلی تھری سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد عاصم شریف، ایل ااے 43ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے امیدوار جاوید بٹ، ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری، ایل اے 45 ویلی 5 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ جن تین نشستوں کے نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا ان میں ایل اے 2 میرپور 2چکسواری، ایل اے 12 کوٹلی 5 چڑھوئی اور ایل اے 16باغ تھری شرقی باغ کی نشستیں شامل ہیں، مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کو حکومت سازی کیلئے اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔