آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر ہونے انتخابی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف 24  نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

مظفر آباد (ویب نیوز )

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی کی کُل 45 نشستوں میں سے 37 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 24 نشستوں کے ساتھ پہلے۔ پاکستان پیپلزپارٹی 6، مسلم لیگ ن 5 نشستوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے اب تک ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی 3، 3 جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک نشست حاصل کی۔ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے  چوہدری رخسار احمد 20800ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799ووٹوں سیکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15583ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 13کوٹلی 6کے تمام 170پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی 23448ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے محمد ولید انقلابی 17468ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 15باغ 2کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے تنویر الیاس 19825ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی پی کے ضیا قمر 14558 دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 17 باغ 4 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 30085 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل ن لیگ کے چوہدری محمد عزیز نے 25421ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 18پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی24829ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 19پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سردار عامر الطاف خان 13413ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابلپی پی کے سعود بن صادق نے 12517ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4کے تمام 107پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے طاہر انور خان 6065ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔حلقہ ایل اے 24پونچھ اور سدھنوتی 7کے تمام 179پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی 28103 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سردار فاروق احمد طاہر نے 24103 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 18870ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3کے تمام 114پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 10557ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 30مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل  ن لیگ کے مصطفی بشیر عباسی 10316ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 34جموں ون کے تمام 122پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 35جموں 2کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467ووٹ لیے۔ایل اے 37جموں 4کے تمام 173پولنگ اسٹیشنزکیغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508ووٹ حاصل کیے۔حلقہ ایل اے 38جموں 5کے تمام 113پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے ذیشان علی 8740ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 41کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741ووٹ لے کردوسرے اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے۔حلقہ ایل اے 42کشمیر ویلی 3کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔اسی طرح ایل اے 44کشمیر ویلی 5کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایل اے 45کشمیرویلی 6کے تمام 41پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کیعبدالماجد خان 3138ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063ووٹ لیکردوسرینمبرپر رہے۔انتخابات کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹررجسٹرڈ ہیں، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)عبدالرشید سلہیریا نے بھی پریس کانفرنس کی اور سرکاری طور پر 2 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایل اے 43 سے تحریک انصاف کے جاوید بٹ 782 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایل اے 40کشمیر ویلی 1سے پیپلزپارٹی کے عبدالغفار لون 2165 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے جہاں ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی متعلقہ اداروں کو کارروائی کا کہا ہے۔دوسری جانب پولنگ کے دوران مختلف حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور پرتشدد واقعات بھی ہوئے۔کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں مسلح تصادم ہوا اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔بعدازاں فائرنگ کا ایک اور زخمی بھی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی۔ایل اے 15باغ آزاد کشمیر کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بھی تصادم ہوا اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے باعث پولنگ کا عمل دو بار متاثر ہوا۔ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پاک فوج کے جوانوں اور رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ ہاڑی گہل پہنچ گئے۔