حکومت اور پیپلزپارٹی کی مشاورتی نشست میں بڑا بریک تھرو ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پبلک سیکٹر ڈوپلپمنٹ پروگرام کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا. حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھایا جائے گا۔

(بجٹ 27-2026) قومی اسمبلی اجلاس 10جون کو  ہو گا   ( وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی  طلب )

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
بجٹ 27-2026 کے اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، بعدازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
sharethis sharing button
اسلام آباد: (ویب نیوز )
وفاقی حکومت کا بجٹ 27-2026 اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایوان صدر کو بجٹ اجلاس کی سمری موصول ہو گئی۔

بجٹ 27-2026 کے اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

گزشتہ روز حکومت اور پیپلزپارٹی کی مشاورتی نشست میں بڑا بریک تھرو ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پبلک سیکٹر ڈوپلپمنٹ پروگرام کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پی ایس ڈی پی کا حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، بعدازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔