آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں پارلیمانی عام انتخابات آج (اتوار کو) ہوںگے
45 انتخابی نشستوں کیلئے 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے
تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دارمقابلہ متوقع ،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتِظامات مکمل
پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پی سی، اور پولیس کے 44 ہزار جوان الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے
250 سول و عسکری افیسران کو مجسٹریٹ درجہ کے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں
آزادکشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں 5114 پریذائیڈنگ آفیسر 7336 پولنگ آفیسر اور 14672 پولنگ اسسٹنٹ تعینات کئے گئے
کسی کو گڑ بڑ اور شرپسندی کی اجازت نہیں ہوگی ،صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے،چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر عبدالرشید سلہریا

مظفرآباد(ویب  نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں پارلیمانی عام انتخابات آج (اتوار کو) ہونگے 45 براہ راست انتخابی نشستوں کیلئے 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر  کی جانب سے انتِظامات مکمل پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پی سی، اور پولیس کے 44 ہزار جوان الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے 250 سول و عسکری افیسران کو مجسٹریٹ درجہ کے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں آزادکشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں 5114 پریذائیڈنگ آفیسر 7336 پولنگ آفیسر اور 14672 پولنگ اسسٹنٹ تعینات کئے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر عبدالرشید سلہریا کے مطابق کسی کو الیکشن کے دوران گڑ بڑ اور شرپسندی کی اجازت نہیں ہوگی صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے الیکشن ڈیوٹی کے لئے 33 ہزار کے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدواران ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کے عملہ نے 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی،اتوار کے روز 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔  جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔مجموعی طور پر 32 سیاسی جماعتیں اور سینکڑوں آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،پولنگ کے لیے 44 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے۔ اس کے علاوہ چھ سے سات ہزار پاک فوج کے جوان بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیںجن میں 5 ہزار 300 اہلکار پولیس کے پنجاب،خیبر پختونخوا،اسلام آباد پولیس،ایف سی اہلکار اور رینجرز کے 32 ہزار 200 جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔تمام سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج آن کال رہے گی جو کسی بھی شرپسندی کی صورت میں فوری کوئیک رسپانس کرے گی۔آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو میجسٹریٹ کے برابر اختیارات دئیے گئے ہیں،29 ہزار افیسران و اہلکاران پر مشتمل پولنگ عملہ تمام حلقوں میں پہنچ چکا ہے جبکہ 15  ہزار سے زاید بیلٹ باکسز تمام حلقوں میں پہنچا دئیے گئے ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر  اور 3 سابق وزرائے اعظم، موجودہ سپیکر اور ایک سابق سپیکر، 28 وزرا اور 20 سابق وزرا، سیاسی جماعتوں کے سربراہان الیکشن لڑ ریے ہیں جن میں درجن بھر وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل ہیں جن میں راجہ فاروق حیدر، تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان،،چودھری لطیف اکبر،سردار قمر الزمان،چودھری محمد یاسین،ظفر انور،شاہ غلام قادر، سردار یعقوب  کیمدمقابل سے  تگڑے مقابلوں کا امکان ہے۔عام انتخابات میں 826 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 1209 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے عام انتخابات پر  سیکورٹی اخراجات کے علاوہ 2 ارب روپے کے قریب اخراجات آئیں گے محتاط اندازے کے مطابق نتخابی عمل پر کل 4 ارب کے اخراجات متوقع ہیں۔