اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

نور خان ایئر بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندۂ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔

وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نور خان ایئر بیس کے لاؤنج میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیرِ اعظم عمران خان، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان اپنے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔