برسلز (ویب ڈیسک)
نیٹو کے سیکیرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال شدید چیلنج بنی ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہی۔نیٹو سیکریٹری جنرل نے تحریر کیا کہ آج انہیں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات کر کے اچھا لگا، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اور اس کے لیے بات چیت کا طے پانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ نیٹو مالی اعانت سمیت اپنے سویلین اسٹاف کی موجودگی اور افغان افواج کی افغانستان سے باہر ٹریننگ کے ذریعے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔