پی ٹی سی ایل کاو ہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کے ساتھ تذویراتی معاہدہ
اسلام آباد (ویب نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنیمشن کریٹیل چارجنگ اور بلنگ پلیٹ فارم کی ٹرانسفارمیشن کیلئے وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کے ساتھ ایک تذویراتی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔
ندیم خان، قائم مقام سی ای او، اور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل اور یوفون اور چن ژیاؤ وائی، صدر جنوبی ایشیاء، وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز نے اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران معاہدہ پر دستخط کئے۔ جعفر خالد، گروپ سی ٹی آئی او (ڈویلپمنٹ)، پی ٹی سی ایل اور یوفون،سعد ایم وڑائچ، گروپ سی ٹی آئی او (آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور یوفون، ایاز احمد، نائب صدر، وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز، پاکستان نے دونوں کمپنیوں کی سینئر قیادت کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
یہ ٹرانسفارمیشن پی ٹی سی ایل کی طرف سے اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر تجربے فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں سے ایک اہم قد م ہے۔اس اقدام سے فکسڈ لائن کنزیومرز اور کارپوریٹ صارفین کو بلنگ اورا نوائسنگ کے حوالے سے باسہولت اختیارمیسرہوگا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ندیم خان، قائم مقام سی ای او اور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے کہا”صارفین کو بہترین سلوشنز کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اپنے بلنگ سلوشن کو اپ گریڈ کر نے کیلئے سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ صارفین کو جدید ترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔ ہمیں اس تذویراتی اقدام کیلئے وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے جو دنیا بھر کی اہم مارکیٹسمیں بزنس سپورٹ سسٹم ڈومین کا بڑا اور نمایاں سپلائر ہے۔“
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چن ژیاؤوائی، صدر جنوبی ایشیا، وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز نے کہا”ہمارے لئے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹرانسفارمیشن کے سفر کیلئے و ہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کاانتخاب کرکے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس شراکت داری سے کسٹمر ویلیو چین پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورہم پی ٹی سی ایل کے صارفین کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے میں پی ٹی سی ایل کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔“
پی ٹی سی ایل اس طرح کے اقدامات اٹھانے میں ہمیشہ سے کوشاں ہے جس سے کلاؤڈ پر مبنی جدید ترین سلوشنز اور مینجڈ سروسز کی نہ صرف راہ ہموار ہوگی بلکہ پاکستان بھر میں ہمارے کارپوریٹ صارفین کو بھی بہترین سروسز کی فراہمی یقینی ہوگی۔