آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت  پاکستان بھر میں اضافی اسپیکٹرم نیلامی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
ٹیلی کام ایکٹ 1996ء کے تحت دستیاب ریڈیو فریکوئنسی1800 اور 2100 میگاہرٹز میں نیلامی ہوگی، امین الحق

اسلام آباد( ویب  نیوز) آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت  پاکستان بھر میں اضافی اسپیکٹرم نیلامی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کے مطابق ٹیلی کام ایکٹ 1996ء کے تحت دستیاب ریڈیو فریکوئنسی1800 اور 2100 میگاہرٹز میں نیلامی ہوگی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیر و گلگت کیلئے اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی ہورہی ہے۔ اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔ پاکستان کیلئے ایک میگا ہرٹزپیئر کی ابتدائی قیمت 29 اور 31 ملین ڈالرز رکھی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے ایک میگاہرٹز پیئر کی ابتدائی قیمت 8 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے۔ نیلامی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ضروری  ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔