اسلام آباد (ویب ڈیسک)

آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بھی چھا گئے ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکا ئونٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹوئٹر پر فالوورز میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سے مقبولیت کی دوڑ میں صرف 2 اعشاریہ 3 ملین فالوورز پیچھے ہیں۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 16 اعشاریہ 3 ملین ہے، جنت مرزا پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کو ٹوئٹر پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ۔فیصل جاوید خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ماشااللہ! وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ۔انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان نے تاریخ رقم کردی کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم اور سیاستدان ہیں،اب عمران خان دنیا کے مقبول ترین عالمی رہنمائوں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔