ٹوئٹر، فیس بک کے بعد عمران خان انسٹا گرام پر بھی چھا گئے

تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 7ملین ہوگئی

اسلام آباد(ویب  نیوز)

سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسٹاگرام پر بھی چھا گئے ۔وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت سوشل میڈیا پر برقرار بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے سوشل میڈیا فالوورز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب عمران خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 7 ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ۔فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے جن کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز ہیں۔وزیراعظم کے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اب تک 12 ہزار سے زائد انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔ عمران خان انسٹاگرام اکائونٹ پر عوام کو اپنی پارٹی کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔اس کے علاوہ کبھی کبھی اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔اقتدار سے ہٹنے کے بعد عمران خان انسٹاگرام پر کافی فعال رہتے ہیں وہ اپنے جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جن پر لاکھوں لائیکس آتے ہیں۔