• سردارتنویرالیاس اوروزیراعلی گلگت نے بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کیا

مظفرآباد  (ویب نیوز)

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان(جی بی)کے دارالحکومتوں کے درمیان بس سروس  شروع ہو گئی ہے ۔ 75سال بعد تاریخ میں پہلی بار ریاست کی دو اکائیوں کو ملانے کیلئے مظفرآباد اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس کا آغاز ہوا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر بس سروس کے باقاعدہ افتتاح کے بعد گلگت جانے والے مسافروں کے ہمراہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر سردار جمیل صفدر روانہ ہوگئے روانگی کے موقع پر سردارجمیل صفدر کا کہنا تھا کہ جی بی تامظفرآباد بس سروس کاآغاز وزیراعظم آزادکشمیر کا بہترین اقدام ہے جس  سے گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے عوام کو زیادہ قریب آنے کا موقع ملے گا مظفرآباد تا گلگت اور مظفرآباد کے عوام میں محبتوں کے رشتے مزید مضبوط ہوں  گے سردارجمیل صفدر نے کہا کہ گلگت بلتستان  تا مظفرآباد بس سروس کا آغاز کشمیریوں کے اندر محبتوں میں مزید اضافہ کرے گاحکومت آزادکشمیراورجی بی کی جانب سے عوام دوست بس سروس کا آغاز خوش آئند ہے اوروزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس اوروزیراعلیٰ گلگت نے بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کیا جس سے دونوں اکائیوں میں مزید بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔ بس سروس آزادکشمیر او ر گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تاریخ میں پہلی بار رابطوں کو بحال کرنے، رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے  یہ اہم قدم ہے ۔ ،پہلے مرحلے میں فری سروس ہوگی، مظفرآباد وگلگت بلتستان بس سروس  سے مظفرآبادسری نگر بس سروس کی یادیں تازہ ہوگئیں۔پہلے روز جانے والے مسافر مفت سفر کرسکیں گے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسافروں کی رجسٹریشن اور دیگر معلومات وسہولیات کی فراہمی کیلئے مظفرآباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلی گلگت بلتستان کے درمیان ملاقات کے بعد مظفرآباد سے گلگت بس سروس کا فیصلہ ہوا تھا۔اس اقدام سے ایگریکلچر یونیورسٹی پونچھ راولاکوٹ، میڈیکل کالج راولاکوٹ، مظفرآباد میں زیرتعلیم گلگت کے طالب علموں اور دیگرشعبوں سے وابستہ گلگت کے رہائشی افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ پہلے روز سفر کرنے والے مسافروں کو مفت ٹکٹ ملیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس اوروزیراعلی گلگت نے بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کیا جس سے دونوں اکائیوں میں مزید بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔مظفر آباد میں جی بی ہاس اور گلگت میں کشمیر ہاس کی تعمیر اور آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم کو گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ملانے کے لیے 12.6 کلومیٹر طویل شونٹر ٹنل کی تعمیر کے لیے سنجیدہ کوششیں اس بات اظہار ہے کہ دونوں کی ترجیحات ایک جیسی ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں   وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور وزیر اعلی خالد خورشید خان  نے اعلان کیا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس کا افتتاح یوم پاکستان کو کردیا جائے گا۔سوشل میڈیا پر مذکورہ اقدام کو ہر طرف سے سراہا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر خان احمد نے کہا کہ 23 مارچ 2023 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے تاریخ ساز دن ہوگا، مظفر آباد اور گلگت کے درمیان بس سروس کا آغاز تاریخ میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو شاباش دینی چاہیے۔سوشل میڈیا میں صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں خطوں کے درمیان بس سروس جیسے اقدام کی بڑی تعریف کی۔