کراچی (ویب نیوز)

رمضان المبارک  میں بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی پہلی سحری میں بھی سوئی سدرن گیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری رہی ۔پہلی سحری میں کراچی کے بلدیہ ٹائون ،مواچھ گوٹھ، مہاجر کیمپ ،اتحاد ٹائون، لاندھی کورنگی ملیر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب جبکہ بلدیہ ٹائون کے 9نمبر 8نمبر 12نمبر کے علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل رہی ۔اس معاملے کی پیش نظر علاقہ مکینوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیاکہ سحری میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ۔