سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کوجمع کرادی

اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر آج(پیر کو) کراچی میں سماعت کرے گا

 گیس کی قیمت میں 274 روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کوجمع کرادی۔ ایس ایس جی سی نے یکم جولائی 2024سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔سوئی سدرن نے گیس کی قیمت  میں اضافے کی درخواست اوگر ا کو جمع کرادی ۔سوئی سدرن نے گیس کی  قیمت میں 274روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا ۔سوئی سدرن نے نئی  اوسط گیس قیمت 1740.80روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں سوئی سدرن کا 79  ارب63 کروڑ  روپے ریونیو شار ٹ فال کا تخمینہ  بتایاگیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ اجلاس،کاروباری طبقے کیلئے یکساں ٹرن اوور والا سسٹم متعارف کرایاجائے گاآر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ  روپے لگایاگیاہے۔اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی  کی درخواست پر آج(پیر کو) کراچی میں سماعت کرے گا۔