اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سٹاف ممبرز سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کورونا کے باعث خود کو قرنطینہ کر لیا ۔ جسٹس کیانی کی کورٹ کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی جبکہ کورٹ روم ڈس انفیکٹ کرایا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے سٹاف ممبر افتخار، ریڈر مدثر ریاض ، کلرک طاہر محمود، نائب کورٹ جعفر شاہ اور نائب قاصد بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔جسٹس بابر ستار کے ریڈر روحان اور کلرک عدنان منظور کی کورونا رپورٹس بھی مثبت آئیں۔