اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی)نے کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا۔ این سی او سی نے کراچی میں وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لئے ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی نے کہا کہ تشویشناک مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی استعداد کار بڑھائے جا رہے ہیں، آکسیجنیٹڈ بیڈز، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایس او پیزعملدرآمد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی میں مدد کی جا رہی ہے۔