ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے ،ملک بھر میں مزید86افراد جاں بحق ہو گئے ،مجموعی اموات کی تعداد23295ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں4537نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 55 ہزار 483، سندھ میں 3 لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، بلوچستان میں 30 ہزار 162، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8، اسلام آباد میں 86 ہزار 945 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے ۔پاکستان میں کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 86 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 19، سندھ میں 5 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 444، اسلام آباد میں 799، بلوچستان میں 327، گلگت بلتستان میں 137 اور آزاد کشمیر میں 622 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔