• وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
  •  نیب قانون میں ترامیم پارلیمنٹ نے منظور کیں،براہ راست سپریم کورٹ کالعدم قرارنہیں دے سکتی، فیصلہ متفقہ نہیں
  •  درخواست تیار کرلی گئی ،نگران حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی ، ذرائع وزارت قانون
  • اسلام آباد(ویب  نیوز)

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم پرجاری سپریم کورٹ کا فیصلہ نظرثانی کیلئے فٹ قرار دے دیا، وزارت قانون نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست تیار کرلی ،نگران حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی ،نیب ترامیم کیس پر نظرثانی دائر ہوگی یا اپیل؟ فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سے مشروط ہے ، اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بحال ہوجاتا ہے تو اپیل دائر کی جائے گی، ذرائع وزارات قانون کے مطابق اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون ختم ہوجائے تو نظرثانی درخواست دائر ہوگی، نیب قانون میں ترامیم پارلیمنٹ نے منظور کیں،براہ راست سپریم کورٹ کالعدم قرارنہیں دے سکتی،نیب ترامیم کیس کا فیصلہ متفقہ نہیں، بنچ میں شامل جج کا اعتراض بھی ہے…