اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اکتوبر 2021 میں سعودی عرب کی میزبانی میں مشرق وسطی میں سرسبز مہم سے متعلق اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ وزیراعظم آفس اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بخوشی دعوت قبول کرلی۔وزیراعظم اکتوبر میں سعودی عرب جائیں گے واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے اس سال کے آغاز میں اعلان کردہ اقدامات وزیراعظم کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مہم، سرسبز پاکستان اور 10 بلین ٹری سونامی سے بہت حد تک ملتے جلتے ہیں