وزیرِاعظم کی جانب سے وفاقی وزرا کو سٹیک ہولڈرزکی تجاویز و مسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتوںکو سہولتیں دینے سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ہو گا۔وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔ وفاقی وزرا حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق دائود، معاون خصوصی شہباز گل ،گورنر سٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا،شرکا نے تقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے، اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں،تمام  سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کیلئے جامع ایگریکلچرل پلان بنا رہے ہیں، جب کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، صنعتوں سہولتیں دینے سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ہو گا، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیرِاعظم عمرا ن خان کی جانب سے وفاقی وزرا کو سٹیک ہولڈرزکی تجاویز و مسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی۔