APP05-05 CHINIOT: August 05 – A view of water level rising in River Chenab after recent monsoon rains in the country. APP photo by Mushtaq Ahmad Nasir

چنیوٹ (ویب ڈیسک)

دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے متعدد دیہات زیرآب آ گئے، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام سے 1 لاکھ پچیس ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر ا۔ سیلابی پانی موضع ساہمل، تاجہ دا کوٹ، دربار میاں مجنون سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے۔سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔ کسانوں کو شدید نقصان، متاثرہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی امدادی کاروائیاں شروع نہیں کی گئی۔