کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ،ملک بھر میں مزید65افراد جاں بحق ہو گئے ،کل اموات23360ہو گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں4950نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 153 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 579 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 187 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 211، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، بلوچستان میں 30 ہزار 289، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 971، خیبرپختونخوا 4 ہزار 456، اسلام آباد 801، گلگت بلتستان 141، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔