کراچی :گذشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 23.79 فیصد تک پہنچ گئی
11 ہزار 65 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2 ہزار 632 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ محکمہ صحت
کراچی( ویب نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی نہیں ہوسکی ۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.79 فیصد تک پہنچ گئی۔ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 65 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2 ہزار 632 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 افراد انتقال کر گئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی، یہاں 862 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 102 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے دیگر اضلاع میں کئے گئے 9 ہزار 266 کورونا ٹیسٹ میں سے 107 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔صوبے میں کورونا کیسز کی شرح ایک ہفتے میں 13.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں 21 ہزار 578 کورونا ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 862 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔