اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہو نے پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ تھے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسی کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔جسٹس فائز عیسی کو قائداعظم اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔