اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر می کورونا کے پھیلائو اور ویکسین نہ لگائے جانے پر پابندیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی)کے مطابق ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔