اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 40 افراد دم توڑ گئے،کل اموات کی تعداد23462ہو گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4858نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 20 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 441مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 57 ہزار 735، سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، بلوچستان میں 30 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212، اسلام آباد میں 88 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 67، سندھ میں 6 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468، اسلام آباد میں 803، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 628 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔