لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے باعث راولپنڈی ،لاہور ،فیصل آباد ،ملتان میں بازاروں ،مارکیٹوں میں رش کم رہا ،میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت کھلے رہے، ریسٹورنٹس میں اِن ڈور ڈائننگ بند ر ہی ،ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیںگی۔لاک ڈائون 31 اگست تک نافذالعمل رہے گا۔ تمام کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 8 بجے تک ہوں گے۔ پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں، کریانہ سٹور، ڈیری اور سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں، پھل اور سبزی کی دکانیں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، چکن اور میٹ کی دکانیں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی ۔